14 اگست، 2023، 10:06 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85199193
T T
0 Persons

لیبلز

شاہ چراغ دہشت گردی کے واقعے میں ایک اور زخمی شہید

شیراز (ارنا) صوبہ فارس کے محکمہ انصاف کے سربراہ نے بتایا کہ گزشتہ شام شیراز میں واقع شاہ چراغ (ع) کے مقدس روضے میں دہشت گردی کے واقعے کا ایک اور زخمی شہید ہوگیا۔ اس دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کی کل تعداد 2 ہوگئی ہے۔

ایران کے صوبہ فارس کے  محکمہ انصاف سید کاظم موسوی نے پیر کے روز ارنا کے نامہ نگار کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ شاہ چراغ دہشت گردی کے واقعے کے زخمیوں میں سے محمد جہانگیری نامی شخص شدید زخمی ہونے کی وجہ سے شہید ہو گیا تھا۔

 13اگست 2023 بروز اتوار، ایک تکفیری ایجنٹ حضرت احمد بن موسیٰ (ع) کے روضہ مقدس میں اسلحہ کے ساتھ داخل ہوا اور دروازے سے زائرین اور خادمین پر فائرنگ شروع کر دی۔

اس واقعے میں ایک شہید اور 8 افراد زخمی ہوئے تھے، جن کو طبی مراکز منتقل کر دیا گیا تھا اور ان کا علاج جاری ہے۔

سیکورٹی اور پولیس افسران کی بروقت آمد سے دہشت گردی کے اس واقعہ کے ذمہ دار کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

 گزشتہ سال بھی شاہ چراغ (ع) کے مزار پر داعش نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 13 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔ دہشت گردی کی اس کارروائی کے مجرموں کو ایک ماہ قبل پھانسی دی گئی تھی۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .